نقیب اللہ قتل کیس: ملزمان پر 19 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

 

 

 

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مرکزی ملزم راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر احمد سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول میں عدالت لائی اور بکتر بند سےکورٹ روم تک درجنوں اہلکاروں و افسران نے ملزم کو سیکیورٹی فراہم کی۔سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کے وکیل نے ملتان لائن میں راؤانوار کی رہائش گاہ کوسب جیل قرار دینے پر اعتراضات جمع کرائے جب کہ ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کی گئیں جس پر انہوں نے نقول نامکمل ہونےکی نشاندہی کی۔ملزمان کے اعتراض پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔