وزیراعظم کی نواز سے ملاقات: قومی سلامتی اجلاس سے متعلق آگاہ کیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے نواز شریف کو قومی سلامتی اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے حالیہ ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر پہلے اختتام پذیر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کےبعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کے لئے اسلام آباد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔ جہاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اہم پارٹی رہنما شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جبکہ ان کے متنازع بیان پربات چیت کی گئی۔