پی ٹی آئی کی جانب سےجنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کے کنوینر میر بلخ شیر مزاری کو مقرر کیا گیاہے۔ کمیٹی 100دن کے اندر جنوبی صوبے کے قیام کے حوالے سے عملدرآمد پلان تحریک انصاف کے چیئر مین کو پیش کرے گی۔پی ٹی آئی کے علامیے کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کیے گئے ہیں جس کے مطابق کمیٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اور پہلوؤں کا جائزہ لےگی۔6 رکنی کمیٹی کےدیگر اراکین میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی، خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں۔