بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی-80افراد ہلاک

نئی دہلی:100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد سے چلنے والی ہواؤںاور طوفانی بارشوں سے 86 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔طوفانی بارشوں سے ہونے والی حالیہ ہلاکتیں بھارتی شہر آگرا میں مٹی کے طوفان سے 134 افراد کے ہلاک ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد ہوئیں۔ٹی پی گپتا کا کہنا تھا کہ ہوا کے جھکڑ چلنے کے باعث تقریباً ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست میں 40 گھر پوری طرح تباہ ہوگئے جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے۔ریاست اتر پردیش کے محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے عہدیدار ٹی پی گُپتا کے مطابق دیواریں، درخت اور بجلی کے پول گر نے سے 48 افراد ہلاک ہوئے۔اترپردیش کے ضلع بارابنکی میں تیز ہواؤں کے باعث دریا میں کشتی الٹنے سے بھی 8 افراد ہلاک ہوئے۔