ریاض :عرب لیگ نے امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کی خوشی منانے والے ممالک کو شرمناک قرار دے دیا۔ عرب لیگ کے مطابق یہ عمل بین الاقوامی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ دریں اثنا فرانس اور اردن نے بھی امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب چیک جمہوریہ، ہنگری اور رومانیہ نے یورپی یونین کے اس مذمتی بیان کو بلاک کر دیا ہے جس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔