سعودی عرب- گدھوں کی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی گرفتار

پولیس نے گاڑی روک کر تلاشی لی تو گاڑی میں 14گدھے اور 3ایمنی موجود تھے

               

 

ریاض:سعودی پولیس نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو 14گدھوں کی اسمگلنگ اور 3غیر قانونی یمنیوں کو سفری سہولت فراہم کرنے پر گرفتار کرلیا۔سعودی میڈیا کے مطابق طائف میں پولیس اور گشتی فورس نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی توپتہ چلا کہ گاڑی میں 14گدھے لدے ہیں اور 3ایسے یمنی بھی موجود ہیں جن کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں۔ پاکستانی ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گدھے طائف لے جارہا تھا۔ جنوبی طائف کے ایک قرئیے کے لوگوں نے یہ گدھے اس کی گاڑی میں لادے تھے۔