52فلسطینیوں کی شہادت پر جمائما خان بھی تڑپ اٹھیں

 

لندن :غزہ میں 52 فلسطینیوں کی شہادت پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان بھی تڑپ اٹھیں ۔ اسرائیلی فوج نے امریکی سفارتخانے کے افتتاحی کے موقع پر غزہ میں احتجاج کرنے والے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت پر جمائما خان نے بھی خاموشی توڑ دی انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیل نے گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 52افراد شہید جبکہ 24سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس بدترین صورتحال پر خاموشی ایک سازش ہے ،سیاسی رہنماؤں کو اس موضوع پر بات کرنی چاہیے ،اس اقدام کی کھل کر مذمت کی جانی چاہیے۔