اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے کمیشن بنانے کا مطالبہ معاملے کو الجھانے کی کوشش ہے ،یہ ملک نواز شریف کی فرمائشوں سے نہیں آئین و قانون کے مطابق چلے گا،ہماری پارٹی کمیشن کے قیام کا مطالبہ مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے قومی کمیشن بنانے کے مطالبے پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پانامہ ٹرائل جوں جوں انجام کی جانب بڑھ رہا ہے نواز شریف کی بدحواسیوں میں ہورہا ہے،آئین کا آرٹیکل چھ بالکل واضح اور غیر مبہم ہے،کمیشن کا مطالبہ معاملے کو الجھانے کی کوشش ہے۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ کمیشن کے ذریعے قومی اداروں کے سربراہان کو بلیک میل کرنے کی کوئی خواہش اگر ہے بھی تو اس سے چھٹکارا پالیں،ریاست پاکستان کیخلاف آپ کی شرمناک مہم کا قوم پوری قوت سے جواب دے گی۔