لاہور:پنجاب پولیس کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ شاہان کے قریبپولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو دھر لیا ،جس کے قبضے سے بارود اور دیگرمواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار دہشت گرد کی شناخت آصف محمود عرف عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ اس نے انکشاف کیا ہے کہ ا س کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ گوجرانوالہ میں حساس مقامات کو نشانہ بنا نا چاہتا تھا۔پولیس نے زیر حراست کو ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلو م مقام پر منتقل کردیا ہے۔