بھارت میں امتحان کیلئے اسکول آئی طالبات کی آستینیں کاٹ دی گئیں

مظفر پور:بھارت میں امتحانی ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینیں کاٹ دی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بہار کے ضلع مظفر پور میں چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب امتحانی مرکز میں داخل ہونے کیلئے پہنچنے والی طالبات کونقل سے روکنے کے لئےانکی قمیص کی آستینیں قینچی اور بلیڈ سے کاٹ کر آدھی کردی گئیں۔