اسلام آباد: پاکستان نے عالمی ادارے کی قراردادوں کے باوجود امریکی سفارت خانے کی فلسطین منتقلی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، امریکا نے قراردادوں کے باوجود سفارت خانہ منتقل کیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے ساتھ پہلے ہی اظہار یک جہتی کرچکی ہے، پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔