5ملین سے زیادہ معذورچینیوں نے 4 برسوں میں غربت کو شکست دیدی

بیجنگ:چین کی معذور افراد کی فیڈریشن (سی ڈی پی ایف ) کے مطابق چین میں 5ملین سے زیادہ معذور افراد نے گزشتہ 4 برسوں میں غربت کو پچھاڑ دیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق معذور افراد کے لیے ملک کے سبسڈی نظا م کو مکمل کوریج دی گئی ہے جس سے 21ملین معذور افراد مستفید ہوئے ہیں۔گزشتہ سال کے وآخر تک چین نے 9 ملین سے زیادہ افراد کے لیے کم ازکم معیار زندگی کو یقینی بنایا ہے اور شہری و دیہی آبادی کے جسمانی طور پر معذور 26.1ملین افراد کو سماجی انڈومنٹ انشورنس سسٹم میں شامل کیا ہے۔