تہران: ایران میں ایک گھنٹے میں اوسطا 50 افراد اور سالانہ ساڑھے4 لاکھ افراد کو گرفتارکرکے جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں سماجی سروسز کمیٹی کے چیئرمین حسن موسوی تشلک نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایران میں ایک گھنٹے میں اوسطا 50 افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے، سالانہ یہ تعداد چار لاکھ 30 ہزار تک جا پہنچتی ہے۔انہوں نے ملک میں قانون تعزیرات میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شہریوں کو طویل المدت قید کی سزاؤں کو جرمانوں میں بدلا جاسکتا ہے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ بھی ایران میں شہریوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر بار بار تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔