مفادات متاثر نہیں ہوئے تو جوہری ڈیل پر کاربند رہیں گے۔حسن روحانی

تہران:ایرانی صدر حسن روحانی نے دہرایا ہے کہ اگر ایران کے مفادات متاثر نہیں ہوتے تو تہران حکومت عالمی جوہری ڈیل پر کاربند رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے تہران میں سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ امریکا کی طرف سے اس ڈیل سے دستبرداری اخلاقیات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ روحانی کے بقول2015میں طے پانے والی اس ڈیل کے دیگر فریقین اس تاریخی معاہدے کا احترام کرتے ہیں تو ایران بھی اس ڈیل پر عمل پیرا رہے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یورپی ممالک کو ٹھوس ضمانت فراہم کرنا ہو گی۔