تہران:دہشت گردی میں ملوث ہونے پر ایران میں 8 افراد کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت کے ایک ترجمان نے کہاکہ ان افراد پر گزشتہ برس جون میں2 مختلف دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہو گیا تھا، ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔ان پرتشدد واقعات میں18 افراد ہلاک جبکہ 50زخمی ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان مجرمان کے پاس اپیل دائر کرنے کی خاطر 20دن کا وقت ہے۔