سعودی عرب: آج رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا

ریاض: سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا۔ سعودی سپریم کورٹ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ چاند نظر آنے کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آج 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کھلی آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند نظر آنے کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔ جبکہ رویت ہلال کی نجی کمیٹیوں کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ چاند کی شہادتیں ملنے کے بعد سپریم کورٹ ماہ رمضان المبارک کا اعلان کرے گی۔