فیصل آباد میں سفاک باپ نے 3بچوں کو قتل کرکے خود کشی کر لی
گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ پولیس
ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو قتل کیا گیا۔فائل فوٹو
فیصل آباد: مانانوالہ میں گھریلو تنازع پر سفاک باپ نے اپنے 3بچوں کو قتل کرکے خود کشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق مانانوالہ کے نواحی گاؤں کوٹلہ کوہلاں میں سفاک باپ نے اپنے 3کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ چاروں لاشوں اسپتال منتقل کردیاگیا۔