آئرلینڈ کا پاکستان کو ڈبلن ٹیسٹ جیتنے کیلئے 160رنز کا ٹارگٹ

ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے تاریخی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ائرلینڈ کی ٹیم 339 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 160 رنز درکار ہیں۔میزبان ٹیم نے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کر سکتے اور پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 66 رنز دے کر 5، محمد عامر نے 63 دے کر 3 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ڈبلن میں میچ کے پانچویں روز بارش کی بھی پیش گوئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔