فلسطین نےاسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ فائل فوٹو
 فلسطین نےاسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ فائل فوٹو

فلسطینیوں پراسرائیل مظالم کیخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

اسلام آباد:سینیٹ نے فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد قائد ایوان راجا ظفرالحق نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ  فلسطینیوں پراسرائیل کی قابض افواج کے مظالم اور تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے۔اسرائیلی قابض افواج نے60 کے قریب فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا۔ سینیٹ امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتا ہے اورامریکا کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں اور اسرائیل، فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے اور اسرائیل اور بھارت ، کشمیر اور فلسطین میں ڈیموگرافکس تبدیل کر رہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ جرات مند فلسطینیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ قراداد میں کہا گی اہے کہ مسلم ممالک کے حکمران اپنی غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدائے حق بلند کریں اوراگر اس ظلم و ستم کو فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو امریکی قونصل خانے پر دھرنا دیا جائے گا۔