اسلام آباد:حکومت نے ڈان لیکس میں مبینہ طور پر ملوث راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو لگا دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق راؤ تحسین کو ڈان لیکس میں ملوث ہونے پر نوکری سے معطل کیا گیا تھا اور ان کی ترقی بھی روک دی گئی تھی لیکن اب حکومت نے راؤتحسین کو ڈی جی ریڈیو مقرر کردیا ۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2016 کومقامی انگریزی اخبار نے وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس سےمتعلق ایک خبر شائع کی تھی، جس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلافات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔خبرپر شدید تنقید کے بعد پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامررضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ پر وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہوا تھا جسے ترجمان پاک فوج نے مسترد کردیا تھا۔ رپورٹ کی روشنی میں طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا تھا –