نوازشریف کے بیانیے پر بھارت میں ڈھول بج رہے ہیں-اعتزازاحسن

 

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیانیے پر بھارت میں ڈھول بج رہے ہیں۔.نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ بڑا واضح ہے، جس پر بھارت میں‌جشن بپا ہے، پاکستان کے لئے ہمدردی رکھنے والے بھارتی سیاست دانوں کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے.شہبازشریف کہتے ہیں کہ میرا بھائی ایسی کوئی بات کر ہی نہیں سکتا، نوازشریف کہتے ہیں کہ میں نے جو کہا وہ درست کہا اس پر کمیشن بنایا جائے، نوازشریف مسئلے کو مزید الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا متنازع بیان ایک سنگین الزام ہے، نوازشریف کو عدالت سے سزا ہونے جارہی ہے، کیوںکہ یہ اپنا دفاع نہیں کرسکے،انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے بیان حلفا دیا، تو اس پر جرح ہوگی، مریم نواز سے بھی ان کے بیانات پر جرح ہوگی، نوازشریف نے اسمبلی میں جو مؤقف رکھا، اسے ثابت کرنا ہوگا. نوازشریف اور مریم نواز کو منی ٹریل دینا پڑے گی، نوازشریف کی سزاؤں میں جائیدادیں بھی ضبط ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاست پاکستان کی سطح پر کھیلی جارہی ہے، دوسری ہائر لیول پر عالمی سطح‌پر ہورہی ہے، امریکا، برطانیہ، چین، مودی بھی اس سیاست میں شامل ہیں، لگتا ہے کہ نوازشریف کو بھی اس سیاست میں ان کے مؤقف پر شامل کیاگیا ہے. اعتراز احسن نے کہا کہ نوازشریف جس خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں، وہ پاکستان نہیں کہیں باہرہے، خطےکی ہیئت تبدیل کرنے کی سیاست اوپرسے ہورہی ہے، باہرکی خلائی طاقت کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرنظرہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سخت اقدام سے پہلے رائےعامہ ہموارکی جارہی ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کااجلاس ہونے والا ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو دہشت گردی کا سہولت کار قرار دیا تو پوری دنیا کے لئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔