اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف سے زیادہ خودغرض انسان پاکستانی سیاست میں کبھی نہیں آیا، جس نے اپنے مرے ہوئے باپ کو نا چھوڑا اور اس پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا تو وہ ملک کیا کرے گا؟نواز شریف کہتے ہیں کہ میں نے جو کہا ٹھیک کہا اس میں غلط کیا ہے ؟جبکہ وزیر اعظم ایک گھنٹے بعد کہتے ہیں کہ نواز شریف کے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے ،آج ہر شہری کو اپنے ن لیگ کے ہر ایم این اے سے پوچھنا ہو گا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا نواز شریف کے ؟۔