حضرت علی کے روضہ کے قریب دھماکے کی اطلاع ۔ ہلاکتوں و زخمیوں کا خدشہ

نجف:عراق سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عراق کے شہرنجف اشرف میں حضرت علی کے روضہ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ مذہبی اسکالر خانم طیبہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دھماکا روضہ کے قریب مردوں کے حصے میں ہوا ہے جس کے بعد خواتین کو ایک محفوظ مقام پر جمع کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ خانم طیبہ نے مزید بتایا کہ وہ اور وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان روضہ مبارک کے اندر موجود ہیں۔