اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فلسطینی عوام اور بچوں کی شہادت انتہائی دردناک ہے، دنیا کی مہذب قومیں مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں،اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے اور اپنے چارٹر پر سختی سے عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی قوم کی خون ریزی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔