مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی نے انڈونیشیا کے شہر سورا بایا کے 3گرجا گھروں پر دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ یہ وحشیانہ جرم اسلامی فکر کے حوالے سے انتہائی گھناؤنا ہے۔ اسلامی شریعت نے امن پسندوں کو نشانہ بنانے پر سخت سزا مقرر کی ہے۔ عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا اور انکے تقدس کو پامال کرنا اسلامی شریعت میں بڑا جرم ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی مذہب کے عبادت گاہ کو استثنیٰ نہیں دیا گیا۔