تریپولی:لیبیا نے 20 مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں مصرکے حوالے کردیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا نے 20 مصری مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں قاہرہ حکام کے حوالے کردیں ،ان افراد کو سرت شہر میں 2015 میں شدت پسند تنظیم داعش کے جہادیوں نے قتل کیا تھا، ان افراد کی باقیات گذشتہ برس اکتوبر میں ملی تھیں۔ داعش نے فروری 2015 میں ان قبطی مسیحیوں کے قتل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔