سعودی عرب میں کام کرنے والےغیر ملکی ہیلتھ عملہ کی تعداد 111نکلی

ریاض:سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 2017 کے آخر میں نجی اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 1 11ہزار ریکارڈ کی گئی ہے جوکل عملے کا 90 فیصد ہے۔ جن میں ڈاکٹرز، نرسیں اور فارماسسٹ سب شامل ہیں۔سعودی اخبار نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار میں واضح کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد 12891 پائی گئی۔مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ نجی اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں کل طبیب 33840 ہیں ان میں 92 فیصد غیر ملکی ہیں۔