ریاض: بحرینی پارلیمنٹ میں انتہا پسند جماعتوں کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین کی حکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ بحرینی پارلیمنٹ میں انتہا پسند جماعتوں کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیاگیا ہے اورآئندہ پارلیمانی انتخابات میں ممنوعہ انتہا پسند جماعتوں کا کوئی بھی رکن امیدوار نہیں بن سکتا۔