بیجنگ: چین نے مقامی طور پر تیارکردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز سمند ر میں آزمائش کیلئے روانہ کر دیا۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ چین کا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔سمند ر میں آزمائش کے دوران اس طیارہ بردار بحری جہاز کے پاور سسٹم اور دیگر آلات کی پائیداری اور استحکام کو چیک کیا جائے گا، اس بحری جہاز کی تعمیر منصوبے کے مطابق گزشتہ برس 25اپریل کو مکمل ہوئی ۔ جہاز میں نصب آلات کے نقائص کو جاننے اور ان کو دور کرنے ، ان کے قابل استعمال اور پائیدار ہونے کے ٹیسٹس کی تکمیل کے بعد ہی جہاز کو سمندر میں آزمائش کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔