ویتنام میں ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر۔ 5 افراد ہلاک 2 زخمی

ہنوئی:ویتنام میں ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع ڈیوک ترونگ میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا اور اس کے بعد 4 دیگر موٹر سائیکل اور ایک لاری بھی اس ٹرک کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ2 زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔