لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا بائیومیٹرک سسٹم چیکنگ میں فیل ہوگیا

لندن:لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا بائیومیٹرک سسٹم چیکنگ کے دوران فیل ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس بائیو میٹرک سسٹم نے 104 الرٹس پروڈیوس کیے، جن میں سے بعد میں صرف 2 الرٹ درست نکلے، یعنی 98 فیصد نتائج غلط تھے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم فی الحال استعمال کے لیے فٹ نہیں ہے، فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کے چہروں کو ایک ویڈیو فیڈ میں اسکین کیا جاتا ہے اور ان کا موازنہ پہلے سے ریفرنس لائبریری میں موجود یا واچ لسٹ میں شامل تصاویر سے کیا جاتا ہے۔