ایندھن کی عدم فراہمی سے غزہ میں مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اگر ایندھن فراہم نہ ہوا تو غزہ میں شدید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر ہم دردی کے ادارہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی فراہمی کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتالوں، صفائی، نکاسی آب حتیٰ کہ پانی کی فراہمی جیسے معاملات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے موقع پر سامنے آئی، جب 2 روز قبل فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ ایک کراسنگ پر ایندھن کا ایک ٹرمینل تباہ کر دیا تھا۔