اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: فائنل میں آج پاکستان اور ازبکستان مدمقابل

روس میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دی تھی۔گروپ میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ہونیوالا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔قومی ٹیم کے کوچ عبدالرشید اور کپتان محمد عبداللہ پر امید ہیں کہ قومی ٹیم فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے قوم کو شاندار تحفہ دے گی۔