بنارس: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حادثے میں متعدد مزدور اور گاڑیاں زد میں آئی ہیں۔ جس وقت یہ حادثہ رونما ہوا اس فلائی اوور پر مزدور کام کررہے تھے۔ بھارتی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپونس فورس کے مطابق اب تک 19افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں۔ ملبے تلے دبنے والوں کے لئے ریسکیوآپریشن جاری ہے تاہم پل کے ملبے تلے افراد کی تعداد کااندازہ نہیں لگایاجاسکاہے۔