غزہ: اسرائیلی فورسز کی جانب سے فسلطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو مزید فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد دو روز میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 62 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مزید فلسطینی شہیدہوگئے، جس کے بعد دو روز میں شہدا کی تعداد 62 ہوگئی۔ دوسری جانب سلامتی کونسل میں غزہ کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی سے امن مذاکرات کو کسی طرح نقصان نہیں پہنچتا۔ فلسطین نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کامرتکب ہو رہا ہے۔ اجلاس میں برطانوی وزیراعظم کہتی ہیں کہ غزہ میں جوہوا بہت ہی افسوس ناک ہے، اس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ ترک صدر نے کہاکہ عالمی برادری اسرائیل کو جارحیت سےروکے، فرانس نے بھی اسرائیل اور امریکا کی مذمت کی۔ غزہ کی صورتحال پرفلسطین نے امریکا سے سفیر واپس بلوا لیا۔ جبکہ بیلجیئم نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے وضا حت مانگ لی۔ ترکی اور اسرائیل نے مزید سفارت کار نکال دیئے۔ ترک حکومت کی جانب سے سفیر کے بعد قونصل جنرل کو بھی ترکی چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ اسرائیل نے بھی ترک قونصل جنرل کو چلے جانے کا حکم دیا ہے۔