اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی جس میں ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پارٹی کے صدر شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریک تھے۔