کابل:افغانستان کے صوبہ ننگرہارمیں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا ایک اہم لیڈرمارا گیا ہے ۔ بین الاقوامی میـڈیا کے مطابق صوبہ ننگر کے ضلع شیرزد میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ برصغیر کا اہم لیڈرعباس اوراس کا محافظ مارا گیا ۔ القاعدہ کا یہ لیڈراپنے محافط سمیت 23 اپریل کو مارا گیا تھا جس کی تصدیق اب کی گئی ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مارا جانے والا کالعدم تحریک طالبان سے بھی وابستہ تھا اورافغانستان اورپاکستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں اوراغوا کی وارداتوں میں ملوث تھا۔