کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی دنیا بھر کے مسلمانوں کوماہ رمضان کی مبارکباد، کینیڈین وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوںنے کہا کہ میری اور میری اہلیہ کی طرف سے بابرکت اور پرامن رمضان مبارک ہو، انہوں نے کہاکہ رمضان میں لوگ مساجد اور گھروں میں جمع ہو کر عبادت کرتے ہیں، رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار پرغور کریں گے،یہ وہ ماہ ہے جو یاد دلاتا ہے کہ ہم دوسروں کی ضروریات کوترجیح دیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم یہاں کی مسلم کمیونٹی اور کینیڈا کے لیے اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور وہ رمضان المبارک کی آمد پر بہت خوش ہیں۔