کراچی:ماہ رمضان مبارک کے چاند کی رویت کے شرعی فیصلےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس بدھ 16 مئی کو بعد نمازِ عصر کراچی میں ہوگا۔ جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔جس کا اعلان کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نےکیا ہے۔ جس کے بعد چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کرکریں گے۔