ملک بھر میں بڑے بریک ڈائون کے بعد بجلی بحال ہونا شروع

اسلام آباد: تربیلہ پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث صوبہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیاتھا جس سے پنجاب کےاور خیبرپختونخواہ کے بھی مختلف شہر متاثر ہوئے تھے لیکن اب اسلام آباد سمیت پشاور، مردان، ملتان اور فیصل آباد میں جزوی طور پر بجلی بحال ہو نا شروع ہوگئی جبکہ بریک ڈاون کی انکوئری کا حکم دے دیا گیا ہے۔حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق پاور پلانٹ کی جلد بحالی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ترجمان پاور ڈویڑن کا کہنا ہے کہ کراچی، بلوچستان اور سدرن پنجاب میں صورت حال ٹھیک ہے، عارضی مسئلہ ہے جلد بند پاور پلانٹس بحال ہوجائیں گے اور ملکی سطح پر فالٹ کو قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔