تل ابیب :امريکہ کے بعد گوئٹےمالا نے بھی اپنا سفارت خانہ يروشلم منتقل کر ليا۔نئے سفارت خانے کی افتتاحی تقريب ميں اسرائیلی وزير اعظم نيتن ياہو اور گوئٹےمالا کے صدر جيمی مورالس شرکت کی۔ اس موقع پر مورالس نے کہا کہ ان کا ملک امريکہ اور اسرائيل دوستی اور وفاداری کے رشتے ميں بندھے ہوئے ہيں۔ اس پيش رفت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امن عمل کے ليے فلسطين کے چيف مذاکرات کار صائب عرکات نے کہا کہ گوئٹےمالا نے انسانی حقوق اور بين الاقوامی فوانين کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا فيصلہ کيا ہے۔ ايک اور جنوبی امريکی ملک پيراگوئے بھی اسی ماہ اپنا سفارت خانہ تل ابيب سے يروشلم منتقل کر لے گا۔