افغان صوبے غزنی ميں افغان فورسز اور طالبان کے مابين لڑائی جاری

 

کابل :افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی ميں افغان فورسز اور طالبان کے مابين شديد جھڑپيں جاری ہيں۔ صوبائی کونسل کے رکن ناصر احمد فقيری نے کہا ہے کہ کم از کم 5 اضلاع ميں لڑائی اس وقت بھی جاری ہے، جس ميں 21 پوليس اہلکار ہلاک ہو چکے ہيں۔ فقيری کے مطابق يہ چھڑپيں منگل اور بدھ کی درميانی شب شروع ہوئيں۔ ضلع جغتو ميں طالبان نے پوليس ہيڈ کواٹرز کو بھی نذر آتش کر ديا ہے۔