بنگلہ ديشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضيا کی ضمانت پر رہائی کا حکم

 

ڈھاکہ : 72سالہ بنگلہ ديشی اپوزيشن رہنما خالدہ ضياکے خلاف جاری کرپشن کيس ميں ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر ديے گئے ۔ خالدہ ضیا کے وکلا نے موقف اختيار کيا کہ ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، جس کی بنياد پر ڈھاکہ کی عدالت نے يہ ضمانت پر رہائی کا فيصلہ سناديا۔ خالدہ ضياکو رواں برس فروری ميں حراست ميں ليا گيا تھا۔ وہ اپنے خلاف الزمات اور مقدمے کو سياسی قرار ديتی ہيں۔ فی الحال يہ واضح نہيں کہ انہيں جيل سے کب رہا کيا جائے گا۔