بغداد کے شمال میں خود کش دھماکہ- 8 افراد جاں بحق

 

بغداد:عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں خود کش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق خودکش جیکٹ میں ملبوس حملہ آور نے بغداد کے شمال میں واقع التاجی ڈسٹرکٹ کے علاقے طارمیہ میں ایک تعزیتی اجلاس میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے کے نتیجے میں 30افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔