رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ۔سحری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اسلام آباد:ملک بھرمیں رمضان المبارک1439ھ کاہجری کاآغاز ہوچکاہے جس کی پہلی سحری کے لئے تیاریاں عروج پرہیں۔رمضان المبار ک کا چاند نظرآنے کااعلان چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کیاملکی تاریخ میں چھ سال بعد سارے صوبوں میں بیک وقت رمضا ن کاآغاز ہوا ہے اس سے قبل 2012میں پاکستان کے تمام شہریوں نے اکٹھے پہلاروزہ رکھا تھا۔دوسری جانب رمضان المبارک کی پہلی سحری کےلئے بھی عوام جوش وخروش سے تیاریاں کررہی ہے ،گھروں میں من پسند پکوان تیارکئے جارہے ہیں،تو دوسری طرف ملک کے مخیرحضرات بھی رمضان المبارک کی رحمتیں سمیٹنے کے لئے اجتماعی سحری کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔