کراچی کو پیکج دینا ایسا ہے جیسے مزدور کی پوری تنخواہ لےکر اسے بریانی کی تھیلی تھمادی جائے،مصطفیٰ کمال
کراچی کو پیکج دینا ایسا ہے جیسے مزدور کی پوری تنخواہ لےکر اسے بریانی کی تھیلی تھمادی جائے،مصطفیٰ کمال

پاکستان کو دنیا کے باعزت مقام تک لیجانا چاہتے ہیں۔ مصطفی کمال

کراچی: چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی پاکستان کو اس مقام تک لے جانا چاہتی ہے جہاں دنیا میں ہر پاکستانی کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ مصطفی کمال کا نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کو اصل اسلامی فلاحی ریاست بنا ئے گی جہاں قانون کی بالا دستی، یکساں معیار تعلیم اور مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا صرف 2 افراد سے شروع ہونے والی اس جماعت کا آج دنیا کے تمام ممالک میں جہاں پاکستانی مقیم ہے وہاں پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے اپنے افسز قائم کر کی ہے جس میں پاکستان کی ہر قومیت کے لوگ ایک گلدستہ کی صورت میں موجود ہے۔