حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک۔متعدد زخمی

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ برہان انٹرچینج کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو حسن ابدال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بد قسمت وین اسلام آباد سے بٹگرام جارہی تھی۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اس ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیاہے اورانہوںنے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاہے۔