ریاض: سعودی کابینہ نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کو مسترد کر دیااورکہا ہےکہ منتقلی کا اقدام فلسطینیوں کے جائز حقوق کی کھلی حق تلفی ہے، کابینہ نے اسرائیلی فوج کی بربریت اورفلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دارالحکومت ریاض میں ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص فلسطین کی صورت حال پر غور کیا گیا۔کابینہ نے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے جائز حقوق کی کھلی حق تلفی ہے اور اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔