لیبیا سے مہاجرین کی منتقلی کے عمل کو بحال کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ

طرابلس:اقوام متحدہ نے لیبیا سے مہاجرین کی منتقلی کے عمل کو بحال کر دیا،بحالی آپریشن ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں مہاجرین کی غلاموں کے طور پر فروخت سے متعلق پچھلے سال منظر عام پر آنے والی ایک وڈیو کے بعد اس ملک سے مہاجرین کی منتقلی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کا مہاجرین سے متعلق ادارہ لیبیا میں حراستی مراکز پر گہری تشویش ظاہر کر چکا ہے۔ یو این ایچ سی آر نے کچھ عرصے کی رکاوٹ کے بعد لیبیا سے مہاجرین کی منتقلی کا عمل بحال کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق لیبیا میں مہاجرین، انتہائی خراب حالات میں گزر بسر کر رہے ہیں اور اسی لیے یہ آپریشن ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ اس سلسلے میں 132 مہاجرین کو گزشتہ ہفتے طرابلس سے نائیجر کے دارالحکومت نیامے منتقل کیا گیا۔