بدین:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی منحرف رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے حق بات کی ہے، اب جو جتنا بڑا کرپٹ ہے وہ پارٹی لیڈر شپ اور حکمرانوں کے اتناہی قریب اور عزیز ہے،روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نام پر ووٹ لینے والوں نے نہ صرف عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین لیا ہے بلکہ اب تو پینے کا پانی بھی عوام سے چھین کر ان سے جینے کا حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔